عاصم سلیم باجوہ سے چینی سفیر یاو جنگ کی ملاقات

September 16, 2020

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) وزیراعظم کے معاون خصوصی اطلاعات و نشریات اور چیئرمین سی پیک اتھارٹی لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم سلیم باجوہ سے منگل کو چینی سفیر یاو جنگ نے ملاقات کی۔ چینی سفیر نے رشکئی سپیشل اکنامک زون ترقیاتی معاہدے پر تیز رفتاری سے کام کرنے پر پاکستان کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔ عاصم سلیم باجوہ نے ملاقات میں کہا کہ ہماری توجہ زراعت اور صنعتی میدان میں نجی شعبے کو لانے کے فریم ورک پر مرکوز رہی۔