لاہور: ملازمت سے نکلوانے پر قتل، 2 ملزمان گرفتار

September 16, 2020

لاہور پولیس نے ملازمت سے نکلوانے والے شخص کو قتل کرنے کے الزام میں 2 ملزمان کو نشتر کالونی سے گرفتار کر لیا۔

پولیس کے مطابق دونوں ملزمان نے فیکٹری سے نکالے جانے کی رنجش کا بدلہ لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ 20 سال کے نوجوان کو اس لیے قتل کیا گیا کہ ملزمان کو شک تھا کہ مقتول کی وجہ سے انہیں فیکٹری سے نکالا گیا ہے۔

پولیس کا یہ بھی کہنا ہے کہ ملزمان تنویر اور فہد نے اپنے دوست شمعون کو لاہور کی نشتر کالونی سے اغواء کرنے کے بعد قتل کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیئے:۔

لاہور: 5 افراد کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار

سیشن کورٹ لاہور میں ضمانت کیلئے آئے نوجوان کا قتل

لاہور: قتل اور ڈکیتی کے متعدد مقدمات میں مطلوب 6 ملزمان گرفتار

پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے جس کے نتیجے میں مزید انکشافات کی توقع ہے۔