انگلش کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان

September 16, 2020


پاکستان میں برطانیہ کے ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر نے جلد انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دروہ پاکستان کی امید ظاہر کردی۔

جیو نیوز کے پروگرام ’’کیپٹل ٹاک‘‘ کے میزبان حامد میر سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ انگلش کرکٹ ٹیم جلد پاکستان کا دورہ کرے۔

انھوں نے کہا کہ بہت جلد پاک انگلینڈ کرکٹ سیریز پاکستان میں ہونے کی امید ہے۔

کرسچن ٹرنر کا کہنا تھا کہ برٹش ایئرویز کی لندن لاہور پرواز اگلے ہفتے سے شروع ہو رہی ہیں۔

انھوں نے یہ بھی بتایا کہ کورونا وائرس کے باعث بند ورجن ایئرویز بھیرواں سال کے آخر تک اپنی پروازیں شروع کرے گی۔