• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان نے کورونا وائرس سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا، برطانوی ہائی کمشنر

پاکستان میں متعین برطانوی ہائی کمشنر کرسچین ٹرنر نے کہا ہے کہ پاکستان نے کورونا وائرس سے بہت اچھے طریقے سے نمٹا اور اب اس کی معیشت میں بہتری آرہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ سمیت دیگر ممالک کو کورونا سے متعلق پاکستان سے سیکھنا چاہیے۔

برطانوی ہائی کمشنر نے ان خیالات کا اظہار نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر کے دورہ کے موقع پر کیا۔

برطانوی ہائی کمشنر نے کہا کہ اچھا دوست مشکل وقت میں ساتھ نہیں چھوڑتا، کوروناوائرس کے خلاف پاکستان کا زبردست کردار رہا۔

برطانوی ہائی کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ این سی او سی نےکورونا کنٹرول کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔

کرسچین ٹرنر مزید کہا کہ پاکستان نے چھکا لگا کر کورونا وبا کو شکست دی۔

تازہ ترین