ناموس رسالت کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا، علامہ باقر عباس

September 17, 2020

کراچی(اسٹاف رپوٹر)مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صوبائی سیکرٹری جنرل علامہ باقر عباس زیدی نے شہید ناموس رسالت سید علی رضا نقوی کی آٹھویں برسی پر اپنے بیان میں کہا ہے کہ ملت تشیع نے ناموس رسالت کی حفاظت کے لیے کبھی کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمانوں کے زوال کا واحد سبب باہمی چپقلش ہے۔اگر ہم اختلافات کو نظر انداز کر کے مشترکات پر باہم متفق ہوجائیں تو دنیا کی کوئی طاقت مسلمانوں کا مقابلہ نہیں کر سکتی۔انہوں نے کہا شیعہ تاریخ اس حقیقت کی شاید ہے کہ جب بھی نبی کریم کی شخصیت پر کسی گستاخ نے انگشت نمائی کی ہمارے مجتہد عظام اور جید علما کرم نے آگے بڑھ کر سب سے پہلے اس کا جواب دیا۔