سمندری طوفان کے پیش نظر فلوریڈا میں‌ایمرجنسی نافذ

September 17, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا کے ساحل سے خطرناک سیلی نامی طوفان کے ٹکرانے کی پیش گوئی پر ہنگامی صورتحال نافذ کردی۔

رپورٹ کے مطابق ہنگامی صورتحال کے نفاذ کا اعلان وائٹ ہاؤس کے ڈپٹی پریس سکریٹری جوڈ ڈیری نے ٹوئٹ کے ذریعے کیا ، انہوں نے کہا کہ امریکی ساحل پر لوگوں کو طوفان سیلی سے بچانے کے لئے ایمرجنسی کا اعلان کیا گیا ہے۔

جوڈ ڈیری نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے فلوریڈا میں ایمرجنسی نافذ ہے اور انتظامیہ کو حکم دیا ہے کہ وہ تباہی کے وقت مقامی اور قبائلی برادری کے تحفظ کے لئے ہر ممکن اقدامات کرے۔

قومی سمندری طوفان مرکز (این ایچ سی) نے منگل کے روز انتباہ جاری کیا تھا کہ طوفان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوسکتی ہے۔