• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا میں آندھی اور طوفان، لاکھوں افراد بجلی سے محروم


امریکا کی ریاستوں فلوریڈا اور الباما میں آندھی اور طوفان کے سبب 5 لاکھ سے زائد افراد بجلی سے محروم ہوگئے ہیں، بعض مقامات پر پانچ، پانچ فٹ پانی کھڑا ہونے کے سبب لوگ نقل مکانی پر مجبور ہیں۔

طوفان سیلی نے امریکا کی ریاست فلوریڈا اور الباما کے کئی علاقوں میں لوگوں کو متاثر کیا ہے۔ پنساکولا میں بعض مقامات پر پانی کئی فٹ تک کھڑا ہے۔جہاں ایک پل کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔

الباما میں ایک سو تیس کلو میٹر فی گھنٹہ رفتار سے چلنے والی آندھی کے سبب درخت اکھڑ گئے اور سڑکوں پر پانی کھڑا ہونے کے سبب ٹریفک کے بھی مسائل سامنے آرہے ہیں۔

فلوریڈا میں رات سوا دو لاکھ اور الباما میں پونے تین لاکھ افراد بجلی سے محروم ہیں۔ اس سے پہلے ریاست مسی سپی کے کئی علاقوں کو بھی طوفان کا سامنا تھا۔ 

تازہ ترین