زرمبادلہ کے ذخائر میں گزشتہ ہفتے کے دوران 2.3 ملین ڈالر کی کمی

September 19, 2020

اسلام آباد (اے پی پی) زرمبادلہ کے ذخائر میںگزشتہ ہفتے کے دوران 2.3 ملین ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ سٹیٹ بینک کی طرف سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق 11 ستمبر ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.959 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔ 4 ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتہ کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 19.961 ارب ڈالر رہا تھا۔ اعداد و شمار کے مطابق سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 12.820 ارب ڈالر ہے جبکہ بینکوں کے پاس محفوظ زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.13 ارب ڈالر ہے۔