اہلیہ کی محبت نے انگین التان کو فوٹوگرافر بنا دیا

September 19, 2020

شہرہ آفاق تُرک سیریز ’ارطغرل غازی‘ میں ’ارطغرل‘ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے انگین آلتان اپنی اہلیہ کی محبت میں فوٹو گرافر بن گئے۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تُرک اداکار انگین التان کی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں اُنہوں نے نیلی جینز، سفید شرٹ اور نارنجی رنگ کے جوتے پہنے ہوئے ہیں۔


انسٹاگرام پر تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں انگین التان کی اہلیہ نے اپنی اس خوبصورت تصویر کے فوٹو گرافر کو بھی مینشن کیا۔

فوٹو گرافر کے نام میں اُنہوں نے اپنے شوہر انگین التان کا نام لکھا جس کے بعد اداکار کے مداحوں کو معلوم ہوا کہ انگین التان ایک زبردست اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین فوٹو گرافر بھی ہیں۔

تصویر لینے کے لیے انگین التان کی اہلیہ نے اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے لکھا کہ ’ایک بہترین شاٹ لینے کے لیے آپ کا شکریہ۔‘

انگین التان کی فوٹو گرافی کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے او ر اب تک 43 ہزار سے زائد صارفین اداکار کی اہلیہ کی تصویر لائک کرچُکے ہیں۔

واضح رہے کہ انگین التان اور ان کی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار نے گزشتہ ماہ اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منائی تھی۔