• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ارطغرل غازی کے ہیرو انگین التان آج اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں

صف اول کے ترک اداکار اینگن التان دوزیاتان اور انکی اہلیہ نیسلیسا الکوکلار آج اپنی شادی کی چھٹی سالگرہ منارہے ہیں۔

معروف اداکار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں ارطغرل غازی نامی تاریخی  ڈرامہ سیریز سے شہرت حاصل کی۔ انھوں نے اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر انسٹاگرام پر اپنی اہلیہ کے ساتھ تصویر شیئر کی جس میں دونوں بے انتہا خوشی اور محبت کا اظہار کررہے ہیں۔

انھوں تصویر کے کیپشن میں اپنی شادی کی تاریخ 28 اگست 2014 تحریر کی ہے، اور دلی جذبات کے ساتھ ترکش زبان میں اپنی اہلیہ اوراپنی شادی کے حوالے سے کچھ تحریر کیا ہے۔

اس موقع پر انکی اہلیہ نے بھی اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ترک زبان میں اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ اس جوڑے کے دو بچے جن میں چار سالہ بیٹا امیر آرس اور دو سالہ بیٹی علارا شامل ہیں۔

ترک ڈراما غازی ارطغرل کا مرکزی کردار نبھانے والے اداکار اینگن التان نے چند روز قبل میک وش کے بچوں سے ویڈیو لنک ملاقات کی تھی۔

یہ بھی پڑھیے: ’’ارطغرل غازی‘‘ سے ملنے کی منفرد خواہش

اس دوران گفتگو کے دوران ملاقات کرنے والے ایک بچے نے کہا کہ وہ ان کا شو بہت پسند کرتے ہیں۔

سہیل نامی اس بچے کے پیغام کے جواب میں اینگن التان نے کہا کہ مجھے جو پیار ملا اس سے بے حد خوش ہوں۔

ڈرامہ سیریز میں اپنے کردار پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا یہ کردار ان کے لیے بہت مشکل تھا۔

تازہ ترین