انسانوں کے ناپید ہونے کا خطرہ اس سے زیادہ کبھی نہیں تھا، نوم چومسکی

September 20, 2020

کراچی (نیوز ڈیسک) امریکی پروفیسر نے خبردار کیا ہے کہ آب و ہوا کا بحران ، ایٹمی جنگ کا خطرہ اور بڑھتی ہوئی جابریت کا مطلب ہے کہ انسانوں کے ناپید ہونے کا خطرہ اس سے زیادہ کبھی نہیں تھا۔

نوم چومسکی نے متنبہ کیا ہے کہ آب و ہوا کے بحران ، ایٹمی جنگ کے خطرے اور بڑھتی آمریت پسندی کی وجہ سے دنیا انسانی تاریخ کے سب سے خطرناک لمحے پر ہے۔

ایک انٹریو میں انہوں نے کہا کہ انسانی تاریخ میں ایسا کچھ نہیں تھا، میں اتنا بوڑھا ہوں کہ مجھے ، نہایت واضح طور پر، یاد ہے کہ یہ خطرہ تھا کہ نازی ازم یوریشیا کے بیشتر حصے پر قبضہ کرسکتا ہے ، یہ بے کار تشویش نہیں تھی۔

امریکی فوجی منصوبہ سازوں نے یہ اندازہ لگایا تھا کہ جنگ امریکا کے زیر اقتدار خطے اور جرمنی کے زیر اثر خطے کے ساتھ ختم ہوگی لیکن اس کے باوجود، یہ خوفناک حد تک، زمین پر منظم انسانی زندگی کے خاتمے کی طرح نہیں تھا، جس کا ہمیں سامنا ہے۔