سعودی بحریہ میں فرانسیسی تیز رفتار جنگی بوٹس کی شمولیت

September 22, 2020

جدہ (اے پی پی) سعودی بحریہ کے کمانڈر فہد الغفیلی نے کہا ہے کہ فرانس کی طرف سے دو تیز رفتار جنگی بوٹس ملی ہیں۔ ایچ ایس آئی 32 ساخت کی بوٹس مشرقی ریجن میں تعینات بحری بیڑے میں شامل کی گئی ہیں۔ فرانس اور سعودی عرب بوٹس کی صنعت میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔ سعودی عرب فرانس کی ٹی ایم این کمپنی کے ساتھ ایچ ایس آئی 32 ساخت کی بوٹس بنانے اور درآمد کرنے کا معاہدہ کیے ہوئے ہے۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق بوٹس کا ایک حصہ فرانس میں تیار کیا جارہا ہے جبکہ دوسرا حصہ ٹیکنالوجی کی منتقلی کے پروگرام کے تحت مملکت میں بنایا جارہا ہے۔ فرانس نے جو بوٹس سعودی عرب کے حوالے کی ہیں وہ پوری دنیا میں تیز رفتار جدید ترین جنگی بوٹس مانی جارہی ہیں۔