چوہدری کریم داد کے انتقال پر وٹفورڈ کمیونٹی کا اظہار تعزیت

September 22, 2020

وٹفورڈ(نمائندہ جنگ )نگ پیہراں ضلع کی ممتاز شخصیت چوہدری کریم داد وفات پا گئے ہیں ۔آپ سابق کونسلر بلدیہ ضلع کوٹلی چوھدری گلاب دین مرحوم، چوھدری گلداد مرحوم ،چوھدری فضل داد کے بھائی اور سابق سیکرٹری ایجوکیشن چوھدری محمد مشتاق عاصم کے چچا اور چوھدری اسرار اور چوھدری ابرار کے والد تھے ۔ مرحوم نے اپنی ابتدائی زندگی کا بیشتر حصہ حصہ برطانیہ میں گزار ۔ مرحوم گزشتہ ہفتے درس گلہار شریف سے نماز کی ادائیگی کے بعد گھر واپس آرہے تھےکہ رولی بائی پاس مین روڈ پر حادثے میں شدید زخمی ہو نے کےبعد کوٹلی اسپتال میں زیر علاج تھے مگر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے انتقال کرگئے ۔مرحوم کی وفات پر وٹفورڈ کمیونٹی رہنماؤں کونسلر عمران حمید ملک، چوھدری محمد شریف، نجیب اللہ ، حاجی عبدالحلیم ،آصف نعیم ، چوھدری محمد سعید،امجد امین بوبی ، چودھری محمد افسر ،چوھدری محمد رفیق ، چوھدری محمد اکبر ،لائق علی خان ، شفقت اقبال تبسم و دیگر رہنماؤں نے ان کی وفات پر انتئائی دکھ وافسوس کا اظہار کرتے دعا کی اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور اہل خانہ کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی توفیق دے امین ۔