انڈونیشیا، سزائے موت پانے والا منشیات فروش جیل سے فرار

September 24, 2020

انڈونیشیامیں نشہ آور اشیاء اسمگل کرنے کے جرم میں سزائے موت پانے والا قیدی جیل سے سرنگ بناکر فرار ہوگیا۔

جیل سے فرار ہونے کا واقعہ انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتہ میں پیش آیا، جہاں چین سے تعلق رکھنے والا ایک اسمگلر سزائے موت کا منتظر تھا لیکن وہ موت اور جیل حکام کو چکمہ دیکر رات کے اندھیرے میں بھاگ گیا۔

قیدی کے جیل سے فرار ہونے کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔