موٹر وے پر بس حادثے کا شکار ، دو افراد جاں بحق

September 26, 2020

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار ) موٹر وے پر برہان کے قریب بس حادثے کا شکار ہو گئی ، جس کے نتیجے میں 2افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا،۔چھ معمولی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کر دیا گیا ۔ حادثے کے بعدموٹروے پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ امدادی کاروائیاں جاری تھیں ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر زہسپتال حسن ابدال اورپمز منتقل کر دیا گیا ۔ حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا ۔ڈی آئی جی موٹروے زون اشفاق احمد نےموقع پر پہنچ کر جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔