انسٹی ٹیوٹ آف یورالوجی کو ڈیڑھ ماہ میں مکمل فعال کرنیکا حکم

September 27, 2020

راولپنڈی (نمائندہ جنگ)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹریاسمین راشد نے انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی راولپنڈی کو اگلے ڈیڑھ ماہ میں مکمل فعال کرنے کا حکم دے دیا۔انہوںنے یہ احکامات انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی کے دورہ کے دوران جاری کئے۔ اس موقع پروائس چانسلر راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹرعمر و دیگر فیکلٹی ممبران بھی موجودتھے۔ صوبائی وزیر نے کوروناوارڈ کا بھی دورہ کیااور مریضوں کی عیادت کی۔ پروفیسرڈاکٹر عمر نے انہیں کورونا وائرس کا شکارمریضوں کیلئے طبی سہولیات کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے کہا کہ انسٹی ٹیوٹ آف یورولوجی میں جدید مشینوں کے ذریعے ڈائیلاسز کی سہولت دستیاب ہوگی ۔پنجاب میں عام آدمی کیلئے صحت کے شعبہ میں بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ،عام آدمی کا معیار زندگی بلندکرناوزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب سردارعثمان بزدارکی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں معیاراور شفافیت پر سمجھوتہ نہیں کرینگے۔