ڈومیسٹک کرکٹ: پہلا ایونٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کل سے شروع ہوگا

September 29, 2020

پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ سیزن کا پہلا ایونٹ نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کل سے ملتان میں شروع ہوگا۔

کل سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہونے والا نیشنل ٹی ٹونٹی کپ دو مرحلوں میں کھیلا جائے گا۔ 30 ستمبر سے 6 اکتوبر تک جاری رہنے والے پہلے مرحلے کے تمام میچز ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

ایونٹ کا دوسر امرحلہ 9 سے 18 اکتوبر تک راولپنڈی میں جاری رہے گا۔ میچز کے دوران کوویڈ19 سے متعلق تمام پروٹوکولز پر سختی سے عملدرآمد کیا جائے گا اور اس ایونٹ کے تمام میچز بند دروازوں میں کھیلے جائیں گے۔

ہیڈ کوچ پاکستان انڈر 19 ٹیم اعجاز احمد کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک سیزن نوجوان کرکٹرز کے لیے اہم ہے جبکہ بولنگ کوچ نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر محمد زاہد کا کہنا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ سیزن شروع کرکے پی سی بی نے دلیرانہ فیصلہ کیا ہے۔