معروف صحافی قمر احمد کے ساتھ کراچی پر یس کلب میں ایک شام

October 06, 2020

کراچی پریس کلب کے تحت معروف صحافی، کمنیٹیٹر، رائٹر اور فرسٹ کلاس کر کٹر قمر احمد کے ساتھ ایک شام کا انقاد کیا گیا اس موقع پر مقررین نے قمر احمد کو پاکستان کی لیجنڈ شخصیت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کر کٹ کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہے، پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران نے کہا کہ قمر احمد ہمارے ہیرو ہیں جن پر قوم کو فخر ہے، سنیئر صحافی عبد الماجد بھٹی نے کہا کہ قمر احمد استاد کا درجہ رکھتے ہیں، جن سے ہمیں سیکھنے کا موقع ملا۔

سنیئر جر نلسٹ شاہد ہاشمی اور ریشاد محمود نے کہا کہ انہوں نے کر کٹ کے شعبے میں اپنی صحافت سے ریکارڈ قائم کیا،450سے زائد ٹیسٹ میچوں کی کوریج کی جو قمر احمد کے ساتھ ساتھ ملک کے لئے بھی اعزاز ہے، معروف صحافی قمر احمد نے اپنے تجربات شیئر کرتے ہوئے کہا کہ انکشاف کیا کہ انہوں نے انگلش سے نابلد شخص کا انگریزی میں مضمون لکھ کر کیا۔

انہوں نے قیام پاکستان کے وقت اپنی فیملی کے ساتھ ہجرت کے درد ناک واقعات بھی بیان کئے اور کہا کہ ان کے والدین انہیں ڈاکٹر بنانے کے خواہش مند تھے مگر انہوں نے صحافت کے شعبے کا انتخاب کیا جس میں سخت محنت اور مشکلات سے دوچار ہوکر وہ اس مقام تک پہنچے،قمر احمد نے کہا کہ کسی بھی شعبے میں کامیابی جذبے اور لگن سے ہی حاصل ہوتی ہے، تقریب سے پریس کلب کے سکریٹری ارمان صابر نے بھی خطاب کیا، اس موقع پر قمر احمد کو کراچی پریس کلب کی اعزازی رکنیت، خصوصی شیلد اور اجرک ،سندھی ٹوپی کا تحفہ بھی پیش کیا گیا۔