نوجوان کرکٹرز کرکٹ کے ساتھ میوزک میں بھی ماہر

October 09, 2020

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) سے شہرت پانے والے نوجوان کرکٹرز اعظم خان اور محمد حسنین نے گانا گا کر اور گٹار بجا کر سب کو حیران کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اعظم خان کو گٹار اور محمد حسنین کی گلوکاری کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

فاسٹ باؤلر محمد حسنین اور بیٹمسین اعظم خان کا ٹیلنٹ کرکٹ کے میدان میں تو سب نے دیکھا ہے مگر میدان سے باہر بھی دونوں میں بے پناہ ٹیلنٹ ہیں۔

ویڈیو میں محمد اعظم بتاتے ہیں کہ وہ بائیو سیکیور ببل کے اندر ہیں تو ایسے میں تروتازہ رہنے اور دماغ کو پرسکون رکھنے کے لیے ایسی سرگرمیاں کرتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ وہ اور محمد حسنین ’جیمنگ‘ کریں گے، جیمنگ میوزک کی وہ صنف ہے جس میں موسیقی سے لگاؤ رکھنے والے اپنی تفریح کیلئے گانے گائیں۔

جیمنگ میں اعظم خان گٹار بجاتے رہے جبکہ محمد حسنین کے بالی ووڈ فلم ’کبھی الوداع نہ کہنا‘ کا گانا ’متوا‘ سُریلی آواز میں گایا۔