تالاب سے نکلنے میں ننھے ہاتھی کو مشکلات کا سامنا

October 09, 2020

تھائی لینڈ کے ایک جنگل میں ننھے ہاتھی کو تالاب عبور کرنے میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا۔

تھائی لینڈ کے جنگل میں ہاتھیوں کے غول کو چہل قدمی کے دوران اس وقت مشکل پیش آئی، جب ان کا ایک ننھا ساتھی تالاب عبور کرتے ہوئے اس میں گرگیا۔

ننھے ہاتھی کو تالاب میں گرا دیکھ کر اس کے باقی ساتھی بھی وہیںرک گئے اور اس کی مدد کرنے کی کوشش میں لگ گئے۔

بڑے ہاتھی نے تو اپنے ننھے ساتھی کو باہر نکالنے کے لیے اپنی سونڈ بھی پیش کردی، جس کے ذریعے اسے نکالنے کی کوشش میں لگا رہا۔

مسلسل جدوجہد کے بعد بالآخر ننھا ہاتھی تالاب سے باہر نکلنے میں کامیاب ہوا اور پھر آخر ہاتھیوں نے اپنی منزل کی راہ لی۔