آپ نے اکثر بچوں کو کتوں سے خوفزدہ تو دیکھا ہی ہوگا، مگر کچھ بچے ایسے بھی ہوتے ہیں جو بڑی بہادری سے کتوں کے ساتھ کھیلنا شروع کردیتے ہیں، جس کے جواب میں کتے بھی ان سے بھرپور محبت کا اظہار کرتے ہیں۔
جی ہاں سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو خوب وائرل ہورہی ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کتا انتہائی محبت کے ساتھ بچے سے گلے مل رہا ہے، جبکہ بچہ بھی یہ سب کرتے ہوئے خوشی محسوس کررہا ہے۔
اس مختصر سی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ننھا بچہ بھی اپنے سے بڑے کتے کے ساتھ بڑی بہادری سے کھیل رہا ہے، کبھی وہ اس کے گلے لگ رہا ہے تو کبھی کمر پر اس کے تھپکی دے رہا ہے، جبکہ اس کےپیچھے موجود بچے کی والدہ بھی بہت خوش نظر آرہی ہے۔