• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


تھائی لینڈ میں ایک ہاتھی کی پہاڑی سے سلائیڈ کرتے ہوئے ویڈیو سامنے آئی ہے۔

گذشتہ ہفتے تھائی لینڈ کے ایک جنگل میں ہاتھیوں کا ایک غول گزرر ہا تھا کہ ان کے ساتھ موجود ایک ننھا ہاتھی بھی شرارتیں کرنے لگا۔

جی ہاں ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ہاتھیوں کے قافلے میں شامل ایک ننھا ہاتھی بار بار پہاڑی پر پھسلنے کی کوشش کر رہا ہے اور گزرتے ہوئے جنگل میں بنی پہاڑی سے سلائیڈنگ کے مزے لے رہا ہے۔

ننھے ہاتھی کی اس حرکت کو دیکھ کر احساس ہورہا ہے کہ ہاتھی نے سوچا ہوگا کہ سب تو چہل قدمی کرتے ہوئے جارہے ہیں تو کیوں نہ میں پھسل کر جلدی سے ان بڑے ہاتھیوں سے آگے نکل جاؤں۔


جانوروں کی ایک تنظیم کا کہنا ہے کہ تھائی لینڈ کے اس جنگل میں ہاتھیوں کی اچھی خاصی تعداد رہتی ہے اور ان کا حکومت اور مقامی لوگوں کی طرف سے بڑا خیال رکھا جاتا ہے، جبکہ تھائی لینڈ میں تقریباً 2 ہزار کے قریب ہاتھی موجود ہیں۔

تازہ ترین