رافیل نڈال 13ویں مرتبہ فرنچ اوپن کے فاتح، فائنل میں نواک جوکووچ کو شکست

October 11, 2020

اسپینش ٹینس اسٹار رافیل نڈال نے فرنچ اوپن کے فائنل میں نواک جوکووچ کو شکست دے کر 13ویں مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔

رافیل نڈال نے اس فتح کے ساتھ ہی راجر فیڈر کا سب سے زیادہ 20 مرتبہ گرینڈ سلم ٹائٹل جیتنے کا ریکارڈ بھی برابر کردیا۔

پیرس میں کھیلے گئے فرنچ اوپن ٹائٹل کے فائنل میں رافیل نڈال نے سربیا کے نواک جوکووچ کو اسٹریٹ سیٹ میں 0-3 سے شکست دی۔

میچ میں رافیل نڈال کی جیت کا اسکور 0-6 ، 2-6 اور 5-7 رہا۔