لالچی خاتون نے پیسوں کی خاطر پوتے کو بیچ ڈالا

October 12, 2020

بھارت میں لالچی خاتون نے چند پیسوں کی خاطر اپنے کمسن پوتے کو فروخت کر دیا۔

یہ واقعہ مدھیا پردیش کے ضلع جبل پور میں پیش آیا جہاں امیر ہونے کی خاطر دادی نے اپنے کمسن پوتے کا سودا کر لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ رام پیاری نامی خاتون نے چند روز قبل پوتے کو اغوا کیا اور آگے فروخت کر دیا جس کے عوض اسے 10 ہزار روپے دیے گئے۔

بچے کی تلاش شروع کی گئی تو معلوم ہوا کہ اغوا کار اس کی دادی ہی تھی جس نے 4 ماہ کے بچے کو لالچ میں آکر کسی کو فروخت کر دیا ہے۔

پولیس نے بچہ خریدنے والوں کو بھی ڈھونڈ نکالا اور دادی سمیت معاملے ملوث افراد نے اعتراف جرم کر لیا۔