بگ بیش اور کاؤنٹی ٹیموں کے حیدر علی سے رابطے

October 12, 2020

بگ بیش اور کاؤنٹی کرکٹ ٹیموں نے پاکستانی بیٹسمین حیدر علی کو سائن کرنے کیلئے رابطے کرنا شروع کردیئے۔

ذرائع کے مطابق بیگ بیش کی 2 ٹیموںنے نوجوان کرکٹر حیدر علی کو سائن کرنے کیلئے رابطہ کیا ہے تاہم دورۂ نیوزی لینڈ کی وجہ سے حیدر علی نے اس سال بگ بیش سے معذرت کی ہے۔

دوسری جانب ایک انگلش کاؤنٹی ٹیم مینجمنٹ بھی حیدر علی سے رابطے میں ہے، حیدر اگلے سیزن میں کاؤنٹی کیلئے دستیاب ہونگے۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ فہیم اشرف سے بھی بگ بیش ٹیموں کے رابطے ہوئے ہیں، مگر ان کی بھی شرکت قومی ٹیم میں شمولیت سے مشروط ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کے نوجوان بلے باز حیدر علی ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو پر سب سے بڑا اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بنے ہیں ، اس کے ساتھ ساتھ وہ ڈیبیو پر نصف سنچری اسکور کرنے والے پہلے پاکستانی بیٹسمین بھی بنے ہیں۔