مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت کی بحالی، فاروق عبداللّٰہ کی زیرقیادت اتحاد کی تشکیل

October 15, 2020

بھارت سے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت بحال کروانے کے لیے مقبوضہ وادی کی سیاسی جماعتوں نے اتحاد بنا لیا۔

اتحاد کے سربراہ فاروق عبد اللّٰہ کا کہنا ہے کہ ہم مسئلہ کشمیر کا حل بھی چاہتے ہیں اور اس کے لیے تمام فریقین کو آن بورڈ آنا چاہیے۔

پیپلز الائنس، سابق وزیراعلیٰ اور نیشنل کانفرنس کے سربراہ فاروق عبداللّٰہ کی سربراہی میں بنایا گیا ہے، جبکہ الائنس میں مقبوضہ کشمیر کے سابق وزرائے اعلیٰ محبوبہ مفتی، عمر عبداللّٰہ سمیت وادی کی دیگر سیاسی جماعتیں بھی شامل ہیں۔

فاروق عبداللّٰہ کا کہنا ہے کہ الائنس وادی کی 5 اگست سے پہلی والی آئینی حیثیت بحال کروانے کی جدوجہد کرے گا، لائحہ عمل کا اعلان آئندہ آنے والے دنوں میں کیا جائے گا۔