تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معمولی اضافہ

October 21, 2020

اسلام آباد (اے پی پی)ملک کے تجارتی خسارہ میں جاری مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں معمولی اضافہ ریکارڈکیاگیاہے۔ پاکستان بیوروبرائے شماریات کے اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملک کے تجارتی خسارہ کا حجم 5.804ارب ڈالر ریکارڈکیاگیا، جو گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 2.02 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان کا تجارتی خسارہ 5.689 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اعداد و شمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں برآمدات میں 0.94 فیصد کی کمی ریکارڈکی گئی ہے، جولائی سے لیکرستمبر2020 تک کی مدت میں ملکی برآمدات کا حجم 5.458ارب ڈالرریکارڈکیاگیا ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی برآمدات کا حجم 5.510 ارب ڈالررہاتھا۔اعدادوشمارکے مطابق پہلی سہ ماہی میں درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالررہا جو گزشتہ مالی سال کی اسی عرصہ کے مقابلہ میں 0.56 فیصد زیادہ ہے ، گزشتہ مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ملکی درآمدات کا حجم 11.262 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔