پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں 26.55 فیصد کمی

October 22, 2020

اسلام آباد (اے پی پی)رواں مالی سال کے ابتدائی تین ماہ کے دوران پٹرولیم گروپ کی درآمدات میں گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 26.55فیصد کمی ہوئی ہے۔ پاکستان بیورو برائے شماریات ( پی بی ایس) کی طرف سے جاری کئے جانے والے اعدادو شمار کے مطابق 2019.20کے اس عرصہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات 31لاکھ 69ہزار ڈالر سے زائدرہی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے اس عرصہ میں پٹرولیم گروپ کی درآمدات کاحجم 23 لاکھ 28ہزار 132 ڈالر ریکارڈ کیا گیا ہے۔