ڈاکٹر عادل خان کے قاتلوں کوگرفتار کیا جائے، شہدائے اسلام کانفرنس

October 23, 2020

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)علمائے اہلسنت اور سیاسی و سماجی رہنمائوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مذہبی سکالر ڈاکٹر عادل خان شہید اور مولانا مفتی امان اللہ خان شہید کے قاتلوں کوفوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے۔اس بات کا مطالبہ متحدہ سنی کونسل کے زیر اہتمام دارلعلوم تعلیم القران راجہ بازار میں شہدائے اسلام کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کیا۔کانفرنس سے مولانا عبدالغفور حیدری ، مولانا اشرف علی، مولانا معاویہ اعظم ایم پی اے ،مولانا محمد الیاس چنیوٹی ایم پی اے، متحدہ سنی کونسل کے صدر مولانا قاضی عبدالرشید ،محمد اعجاز الحق ، عبداللہ گل ،مولانا ظہور احمد علوی، مولانا عصمت اللہ بندیالوی، مولانا عبدالغفار توحیدی، مفتی عبدالسلام اور دیگر علمائے کرام نےبھی خطاب کیا۔مقررین نے کہا کہ دارالعلوم تعلیم القران تحریک نظام مصطفی، تحریک ختم نبوت میں صف اول میں رہا ہے۔