ویمن یونیورسٹی‘ کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد کے اقدامات

October 23, 2020

ملتان (سٹاف رپورٹر ) ویمن یونیورسٹی میں کورونا وائرس کے ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے اقدامات شروع کردئے گئے، ویمن یونیورسٹی انتظامیہ نے کورونا وائرس سے بچائو کیلئے مقررہ ایس اوپیز پر علملدرآمد کو یقینی بنانے کے احکامات جاری کردئے، اس سلسلے میں چیف سیکورٹی آفیسر میجر منیر نے تمام شعبوں کی چیئرپرسنز کو بریفنگ دی اور کہا کہ ہمیں کورونا سے لڑتے ہوئے ’’سیف کیمپس ‘‘کا ٹائٹل حاصل کرنا ہے۔