شعیب اختر کی بائیوپک میں علی ظفر، صبا قمر و دیگر کاسٹ

October 24, 2020

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)دنیائے کرکٹ کے تیزترین بالرشعیب اخترکی زندگی پر دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیوپروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔دنیائے کرکٹ کے تیز ترین بالر شعیب اخترالمعروف راولپنڈی ایکسپریس کی بائیوپک دبئی کی فلم پروڈکشن کمپنی کیوپروڈکشن نے فلم بنانے کا فیصلہ کرلیا۔فلم میں مایہ نازگلوکارو ادااکار علی ظفر،اداکارہ صبا قمر اور ولی حامد علی خاں شامل ہونگے اورفلم کی ہدایات قیصر فیروزکریں گے۔ذرائع کے مطابق آئندہ ماہ شعیب اختر فلم کا اعلان خود کریں گے اوراس سلسلےمیں ایک پروقارتقریب کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔ تاہم فلم میں شعیب اخترکون بنے گا اس کردارکو ابھی تک خفیہ ہی رکھا گیا ہے۔ فلم کی 60فیصد عکسبندی پاکستان اور 40فیصد عکس بندی بیرون ممالک میں کی جائیگی۔