مسکن چورنگی دھماکا، ایک اور زخمی نے دم توڑ دیا،جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی

October 24, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر)مسکن چورنگی دھماکہ میں ایک اور زخمی شخص دوران علاج دم توڑ گیا ،پولیس کےمطابق 19سالہ نوجوان دھماکے کی زد میں آکر زخمی ہوگیاتھاجوجمعے کو دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ گیا۔ مسکن چورنگی دھماکے میں جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔