شہری 4 گاڑیوں، 10 موٹرسائیکلوں سے محروم، ڈکیتی، چوری کی متعدد وارداتیں

October 24, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے ڈکیتی ,سرقہ باالجبر، نقب زنی ،چوری اور خیانت مجر مانہ کی وارداتوں میں لاکھوں روپے کی نقدی، زیورات ،موبائل فون اور دیگر قیمتی اشیاء کے علا وہ چار کاریں اور10موٹرسائیکلوں اڑا لیے گئے، پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے متعدد چیک ڈس آنر ہونے کے مقدمات بھی درج کر لئے۔تھانہ بنی کے علاقے اصغر مال روڈ پر واقع پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر ڈاکووں نے فائرنگ کر کےکیشئر کو شدید زخمی کر دیا ۔ ڈاکو نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھا نہ پیر ودھائی نے موبائل فون چھیننے، تھا نہ نیو ٹا ئون نے موبائل چھیننے کے دو واقعات ،تھا نہ صادق آباد نے بھی موبائل چھیننے کی دو وارداتوں ، 22ہزار روپے چوری ،تھا نہ نیو ٹا ئون نے گھر سے نقدی ،موبائل فون اور طلائی زیورات چوری، خاتون کا پرس جس میں موبائل فون اور 15ہزار روپے تھے چوری، گاڑی سے 10ہزار روہے ،موبائل فون اور زیورات چوری ، فلیٹ سے موبائل فون چوری ،تھا نہ ویسٹریج نے موبائل فون چوری ،تھا نہ نصیر آباد نے گھر سے دو موبائل ،طلائی زیورات اور نقدی چوری ،تھا نہ سول لائن نے موبائل فون چوری ،تھا نہ واہ کینٹ نے دکان سے میزا ئل موٹریں اور کنٹرول بکس مالیت 2 لاکھ 80 ہزار روپے چوری ،تھا نہ صدر واہ نے گھر سے زیورات اور گھر کا سامان چوری ،تھا نہ روات نےگھر سے لیپ ٹاپ اور پرائز بانڈز چوری ، گائے چوری،تھا نہ کوہسار نے خاتون سے پرس جس میں موبائل فون اور 50ہزار تھے چھیننے، تھا نہ سہالہ نےسٹور سے گھی کارٹن مالیت 2 لاکھ 57ہزار روپے چوری ،تھا نہ نون نے لیپ ٹاپ وغیرہ چوری ،تھا نہ انڈسٹریل ایریا نے فراڈ کا مقدمہ درج کر لیا۔