رنگ روڈ کیساتھ 100میٹر تک کمرشل تعمیرات پر پابندی

October 24, 2020

راولپنڈی (اپنے نامہ نگار سے) آرڈی اے کی گورننگ باڈی نے راولپنڈی رنگ روڈ مجوزہ منصوبے کے ساتھ 100 میٹر تک کمرشل تعمیرات پر پابندی لگا دی۔ ضلع راولپنڈی کی تمام تحصیلوں ما سوائے راولپنڈی تحصیل کے پری اربن سٹرکچر پلان بنانے اور نئے ہاؤسنگ سکیم رولز کی بھی منظوری دی گئی، آر ڈی اے کی گورننگ باڈی کا 50واں اجلاس جمعہ کو کانفرنس روم میں منعقد ہوا جس کی صدارت چیئرمین آر ڈی اے طارق محمود مرتضیٰ نے کی۔گورننگ باڈی نے گلریز ہاؤسنگ سکیم کے مختلف مسائل مثلاً قبرستان کی زمین پر تجاوزات یا ترقیاتی کام کون سا ادارہ کرے گا کے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے حاجی امجد محمود چوہدری ایم پی اےکی زیر نگرانی پانچ رکنی ٹیکنیکل کمیٹی بنائی جو پندرہ دن کے اندر اپنی رپورٹ مرتب کر ے گی۔ گورننگ باڈی نے شیر پاؤ کالونی راولپنڈی میں خالی پلاٹ ٹیوب ویل کے ساتھ کمرشل پلازہ تعمیر کرنے کی منظوری بھی دی۔