کمشنرراولپنڈی کا ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ، مسجد کا سنگ بھی بنیاد رکھا

October 24, 2020

راولپنڈی ( خصوصی نمائندہ ،اپنے رپورٹر سے ) کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) محمد محمود نے ڈویژنل پبلک سکول کا دورہ کیا اور وہاں مسجد کا سنگ بنیاد رکھا اور پودا لگایا۔ انہوں نے مختلف کلا س رومز کا دورہ کیا اور طلباء وطالبات کو سہولیات کی فراہمی کا جائزہ بھی لیا۔بعدازاں کمشنر نے کالی ٹینکی فٹ بال گرائونڈ کا بھی دورہ کی اور راولپنڈی میو نسپل کا ر پو ریشن کو ہدایت کی کہ گرائو نڈ میں سے گھاس کی کٹا ئی اور دیگر ضروری کام مکمل کر کے اسے جلد از جلد فعال کیاجائے تا کہ لوگوں کو تفریح کا موقع فراہم کیا جاسکے۔