ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کی عدم گرفتاری کیخلاف مظاہرہ

October 24, 2020

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار)ڈاکٹر محمد عادل کے کراچی میں قتل اور قاتلوں کی عدم گرفتاری کے خلاف مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیش نے نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا، شرکا ءسے خطاب کرتےہوئے ناظم راولپنڈی اسامہ قریشی نے کہا کہ دن دیہاڑے کراچی کی سڑکوں پر ڈاکٹر عادل کو قتل کر دیا گیا مگر آج تک ان کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا گیا ۔ مقررین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر عادل کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے ۔