شاداب خان ٹانگ کی تکلیف میں مبتلا

October 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان کرکٹ ٹیم زمبابوے کے خلاف سیریز کیلئےکو لاہور سے راولپنڈی روانہ ہورہی ہے۔ ایسے میں نائب کپتان شاداب خان ٹانگ کی تکلیف میں مبتلا ہوگئے ہیں۔ اتوار کو پی سی بی نے اعلان کیا کہ بائیں ٹانگ میں کھنچاؤ کی وجہ سے شاداب خان کو پریکٹس میچ میں آرام دیا گیا ہے ان کی جگہ پاکستان وائٹ کی قیادت محمد رضوان کررہے ہیں۔ توقع ہے کہ وہ جمعے کو پہلے میچ سے قبل فٹ ہوجائیں گے۔