‏قانون کو مطلوب، عوام کو گمراہ کررہے ہیں، شبلی فراز

October 26, 2020


وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ جو لوگ ‏قانون کو مطلوب ہیں وہ عوام کو گمراہ کرنے کی مذموم کوشش کررہے ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ قومی ادارے کسی بھی ملک کی بقاء اور سلامتی کی بنیاد کی حیثیت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی مفاد کی خاطر بعض سیاسی جماعتیں عوام کو قومی اداروں کے خلاف بھڑکانے کی غلطی کررہی ہیں۔

سینیٹر شبلی فراز نے مزید کہا کہ عمران خان نے ان کے آگے نہ پہلے سر جھکایا نہ اب سر جھکائے گا۔