• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی جیل میں ہوں گے: شبلی فراز

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پاکستان لائیں گے، نواز شریف 15 جنوری تک پاکستان کی کسی جیل میں ہوں گے۔

وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹر شبلی فراز نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کل کی فوٹیجز سے اپوزیشن کا جھوٹ سامنے آگیا ہے، ان لوگوں نے جمہوریت کو کمزور کیا، عمران خان ان کو نہیں چھوڑے گا۔

شبلی فراز نے کہا کہ حکومت میں ہوتے ہیں تو ووٹ کی عزت بھول جاتے ہیں، عوام ٹیکس دیتے ہیں، آپ اسکے امین ہوتے ہیں، آپ نے فائدہ اٹھایا اور جائیداد بنائیں۔

انہوں نے کہا کہ کہتے ہیں جنوری میں حکومت جارہی ہے لیکن ہوشیار ہیں سال نہیں بتایا، جھوٹ تو ان کی گھٹی میں ہے۔


وفاقی وزیر نے کہا کہ ان کی اصل جگہ جیلیں ہیں، نواز شریف 15 جنوری کو پاکستان کی جیل میں ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہی خاندان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے، شاہد خاقان عباسی، ثناء اللّٰہ، احسن اقبال، خواجہ آصف نیب زدہ ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ ان لوگوں نے اپنے دور میں کس طرح چادر چار دیوار کا تحفظ کیا، ماڈل ٹاؤن میں خواتین پر فائرنگ کی گئی، بینظیر کی تصاویر ہیلی کاپٹر سے گرائیں، اس وقت چاردیواری کا تقدس نہیں تھا۔

انہوں نے کہا کہ مریم کہتی ہیں کراچی انکوائری کی ضرورت نہیں، ایک طرف کہتی ہیں انکوائری ہوئی تو پیش ہوں گی۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کیپٹن صفدر کو ہم نے گرفتار نہیں کیا، سندھ پولیس نے گرفتار کیا، یہ آپس میں ایک دوسرے سے مخلص نہیں، سیاست کھیل رہے ہیں، سندھ میں ان کی حکومت ہے، جو ہوتا ہے یہ ذمہ دار ہیں۔

شبلی فراز نے یہ بھی کہا کہ فضل الرحمن نے کشمیر کمیٹی میں 462 ملین خرچ کئے، نتیجہ صفر، اسحاق ڈار کرپشن کا ماسٹر مائنڈ تھا، اعداد و شمارکا ہیر پھیر کیا، ڈالر کو مصنوعی سطح پر رکھا۔

تازہ ترین