محکمہ صحت خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں کباڑ بن گئیں

October 26, 2020

خیبرپختونخوا میں سرکاری گاڑیاں کباڑ بن گئیں، نوشہرہ محکمہ صحت کے دفتر میں کھڑی گاڑیاں ناکارہ ہوگئیں۔

نوشہرہ کے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر گل امان شاہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 9 سال سے25 گاڑیاں کھلے آسمان تلے کھڑی ہیں، اسپیر پارٹس بھی غائب ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گاڑیاں ہیلتھ ورکرز کے استعمال کے لیے دی گئی تھیں، گاڑیاں 2010 میں سیلاب کے دوران خراب ہوئی تھیں۔

ڈی ایچ او نوشہرہ نے کہا کہ گاڑیوں سے متعلق اعلیٰ حکام کو آگاہ کر چکا ہوں، گاڑیاں ٹھیک کرنے کے لیے فنڈ دستیاب نہیں ہیں۔