کیا کبھی آپ نے غور کیا کہ ایمبولینس کی گاڑیوں پر لفظ’ AMBULANCE‘ الٹا کیوں لکھا ہوتا ہے؟
سڑک پر پیدل چلنے والوں کو تو اس بات سے شاید کوئی فرق نہ پڑتا ہو کہ ایمبولینس گاڑیوں پر لفظ ’ایمبولینس‘ الٹا لکھا ہوا ہے یا سیدھا لیکن جب ہم گاڑی ڈرائیو کر رہے ہوتے ہیں تو بیک ویو مِرر میں ایمبولینس پر الٹا لکھا ہوا یہ لفظ سیدھا نظر آتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ ایمبولینس پر یہ لفظ الٹا لکھا ہوتا ہے تاکہ گاڑی کے بیک ویو مرر یا شیشے میں یہ لفظ سائنس کے عملِ انعطاف کی وجہ سے سیدھا نظر آئے۔
اس طرح ایمبولینس کے اطراف سے گزرنے والی گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو بیک ویو مرر میں دیکھ کر پتہ چل جاتا ہے اور وہ ایمبولینس کے لیے راستہ چھوڑ دیتے ہیں۔