پرتگال میں کمیونٹی کے مسائل حل کئے جائیں،عدیل احسان

October 27, 2020

لزبن (سرفراز فرانسس)پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مسائل فوری حل کئے جائیں،ان خیالات کا اظہارپاکستانی کمیونٹی رہنما عدیل احسان نے کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں موجود پرتگیزی سفارتخانہ عرصہ دراز سے بند ہے کمیونٹی کی طرف سے افسران بالا کو بارہا نشاندہی کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی،ہمارا مطالبہ ہے کہ پاکستان میں موجود پرتگیزی ایمبیسی کو مکمل طور پر بحال کیا جائے تاکہ عرصہ دراز سے پاکستانی کمیونٹی کو درپیش مسائل کا فوری خاتمہ ہو سکے- پاکستان کے سوا تمام دنیا میں پرتگیزی سفارتخانے مکمل طور پر بحال اور کام کر رہے ہیں تو پھر یہ نا انصافی صرف پاکستانیوں کے ساتھ ہی کیوں ہو رہی ہے -