نون لیگ نےکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بلند ترین سطح پر چھوڑا تھا، شہبازگِل

October 28, 2020


وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگِل کہتے ہیں کہ مسلم لیگ نون نے2018ء میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پرچھوڑا تھا۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہبازگِل نے یہ بات مسلم لیگ نون کے رہنما احسن اقبال کے بیان کے ردِعمل کے طور پر کہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام جانتے ہیں کہ 3 دہائیوں سے لوٹ مار میں مصروف ٹولہ ملک کی دگرگوں معیشت کا ذمے دار ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی ابلاغ کا مزید کہنا ہے کہ حکومت ملتے ہی 11 ارب ڈالرقرض کی قسط کی ادائیگی کا چیلنج اور20 ارب ڈالرکا خسارہ ملا۔

شہبازگِل کا یہ بھی کہنا ہے کہ گزشتہ ماہ 73 ملین ڈالر کا سرپلس ہوا، گزشتہ ماہ برآمدات 29 فیصد بڑھیں جبکہ ترسیلاتِ زر میں 9 فیصد اضافہ ہوا۔