• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز گِل نے اورنج لائن منصوبہ ناکام قرار دیدیا

‏وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل اورنج لائن منصوبے پر تنقید کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ پنجاب حکومت کو اسے یومِ سوگ ڈیکلیئر کرنا چاہیے، یہ ناکام منصوبہ ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کیئے گئے ایک بیان میں وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی شہباز گِل نے کہا ہے کہ ٹرین چلانے کے لیے حکومت کو 12 ارب سالانہ سبسڈی دینا ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ ٹرین چلانے کا خرچہ 274 روپے فی ٹکٹ ہے، اورنج ٹرین کا کرایہ 40 روپے فی ٹکٹ ہے جبکہ سبسڈی 234 روپے فی ٹکٹ ہے۔

شہباز گِل کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کو اسے یومِ سوگ ڈیکلیئر کرنا چاہیے، یہ ناکام منصوبہ ہے۔

نون لیگ کی جانب سے آج اورنج لائن ٹرین کے افتتاح کے حوالے سے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ نا اہل لیگ ایسےافتتاح کر رہی ہے جیسے ٹرین ان کے والد کے پیسے سے بنی ہے۔

سوشل میڈیا ویب سائٹ ہی پر ایک اور بیان میں شہباز گِل کا کہنا ہے کہ ملک مخالف بیانیے پر قوم نے بانیٔ متحدہ کو مسترد کیا تھا۔


انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کا خیال ہے کہ ان کا معاملہ مختلف ہو گا تو پتہ ہو قوم آپ کو بھی مسترد کر چکی ہے۔

وزیرِ اعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی نے یہ بھی کہا ہے کہ نواز شریف کو لگتا ہے کہ وہ بڑے صوبے سے ہیں تو ان سے مختلف برتاؤ ہو گا، ملک مخالف بیانیہ رکھنے والوں سے ایک جیسا برتاؤ ہوگا۔

تازہ ترین