ایک تولہ سونا 1250 روپے سستا ہوگیا

October 28, 2020

ملک میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان جاری ہے، بدھ کو ایک تولہ سونے کی قیمت میں 1250 روپے کم ہوئی ہے۔

سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہزار 250 روپے کمی کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قدر ایک لاکھ 13 ہزار 250 روپے ہوگئی ہے۔

صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونےکی قدر ایک ہزار 71 روپے کم ہو کر 97 ہزار 94 روپے ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کی قدر 9 ڈالر کم ہو کر ایک ہزار 894 ڈالر فی اونس ہے۔