کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر، فتح پر ٹیم دس پوائنٹ کی حقدار ہوگی

October 29, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستان اور زمبابوے کی ٹیموں نے بدھ کی شام پنڈی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس میں پریکٹس کی۔ جمعے کو پہلے ون ڈے سےاس سیریز میںدونوں ٹیمیں 2023میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں براہ راست کوالی فائی کرنے کے لئے اپنی مہم شروع کریں گی۔ پاکستان نے زمبابوے کے خلاف اس سے قبل چھ ہوم سیریز میں 19جیتے ہیں اور ایک ون ڈے میں پاکستان کو شکست ہوئی ہے۔ ہر ٹیم کو جیت پر دس پوائنٹ ملیں گے میچ نتیجہ خیز نہ ہوا یا ٹائی ہوا دونوں ٹیمیں پانچ پانچ پوائنٹ کی حقدار ہوں گی۔ دفاعی ورلڈ چیمپین انگلینڈ اس وقت 30پوائنٹ کے ساتھ ٹاپ پر ہے۔ بابراعظم اس وقت دنیا کے صف اول کے بیٹسمین ہیں وہ دونوں ٹیموں میں شامل واحد بولر اور بیٹسمین ہیں جن کا نام ٹاپ ٹین میں شامل ہے۔ پاکستان کے فاسٹ بولر وہاب ریاض نے کہا کہ ہوم گراونڈ پر ایک سال بعد ون ڈے میچ کھیل رہے ہیں ۔ زمبابوے اچھی ٹیم ہے اسے کمزور قرار نہیں دیا جاسکتا۔ انہوں نے کہا کہ بایو سیکیور ببل میں رہنے کی عادت ہوگئی ہے اور انجوائے کررہے ہیں اچھے انتظامات ہیں۔