کسی بھی مذہب کی توہین دہشت گردی کے زمرے میں آتی ہے،ٹائٹس جانسن

October 29, 2020

کوئٹہ(پ ر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے اقلیتی رکن اسمبلی ٹائٹس جانسن نے فرانس کی حکومت کی جانب سے نبی آخر الزمان حضرت محمدؐ کے خاکوں کی نمائش کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مسلمانوں کی بلکہ تمام مذاہب سے تعلق رکھنے والوں کی دل آزاری ہوئی ہے۔ کوئی بھی مذہب کسی بھی پیغمبر کے توہین کی اجازت نہیں دیتا ۔یہاں جاری ایک بیان میں انہوں نےکہاکہ کہ فرانسیسی صدر میکرون مسیحیت سے بھی لاعلم لگتا ہے ہم مذہب پر عمل پیرا ہو کر تمام مذاہب کا احترام کرتے ہیں کوشش کرتے ہیں کہ کسی کی دل آزاری نہ ہو کسی بھی مذہب کی توہین دہشت گردی اور انتہا پسندی کے زمرے میں آتی ہے انہوں نے فرانس کے صدر میکرون سے پورے عالم اسلام سے معافی مانگنے اور آئندہ تمام مذاہب کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ فرانسیسی صدر کے ناروا اقدام سے پاکستان میں آباد لاکھوں مسیحی عوام کی بھی دل آزاری ہوئی ہے۔