علیزے شاہ Alizeh Shah نے خود کو ’سُپر اسٹار‘ قرار دیدیا

October 29, 2020

مقبول ترین ڈرامہ سیریل ’میرا دل میرا دشمن‘ میں حیرت انگیز اداکاری کرنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے خود کو ’سُپر اسٹار‘ قرار دے دیا ہے۔

اکثر سوشل میڈیا پر اپنے نت نئے فوٹو شوٹ کی تصویریں شیئر کرکے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے والی ڈرامہ انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ماضی کی اپنی ایک یادگار تصویر پوسٹ کی ہے۔


انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی تصویر علیزے شاہ کے نامور ڈرامہ کے سیٹ کی ہے جو رواں سال ایک نجی ٹی وی چینل سے نشر کیا گیا تھا۔

تصویر میں علیزے شاہ شلوار قمیض میں ملبوس ہیں جبکہ اداکارہ ہمیشہ کی طرح مُسکرا رہی ہیں۔

علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں صرف ایک لفظ’سُپر اسٹار‘ لکھا جس کے بعد واضح ہو رہا ہے کہ نوجوان اداکارہ نے خود کو سُپر اسٹار قرار دیا ہے۔

اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے کیپشن میں ہیش ٹیگ ThrowBack کا بھی اضافہ کیا۔

اس سے قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنی سیلفی پوسٹ کرتے ہوئے کہا تھا کہ میں تمہاری باربی ڈول نہیں ہوں۔


علیزے شاہ نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں رُوٹھے ہوئے انداز والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا تھا جسے دیکھ صارفین اندازہ لگا رہے تھے کہ اداکارہ کسی سے ناراض ہیں۔

خیال رہے کہ علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔