• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

علیزے شاہ کی ادائیں ’قاتلانہ‘ قرار

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کے نئے شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں، مداحوں نے اُن کی اداؤں کو ’قاتلانہ‘ قرار دے دیا۔

اداکار نعمان سمیع کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے باعث گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی نوجوان اداکارہ علیزےشاہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی ہیں۔

View this post on Instagram

@agha_hassandesignstudio

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


علیزے شاہ نے یہ نیا فوٹو شوٹ ڈیزائنر آغا حسن کے لیے مکمل کروایا ہے جس میں وہ پیلے اور سیاہ رنگ کی فراک میں ملبوس ہیں۔

اداکارہ نے اپنی تصاویر کے ساتھ ایک مختصر سی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہ گول گول گُھومتی نظر آرہی ہیں۔

تصویر پوسٹ کرتے ہوئے علیزے شاہ نے کیپشن میں فوٹو شوٹ کے ڈیزائنر کو مینشن کرتے ہوئے پھول والے ایموجی کا اضافہ کیا۔


علیزے شاہ نے 17 گھنٹے قبل ہی انسٹاگرام پر اپنی نئی تصویریں پوسٹ کی ہیں جنہیں اب تک ایک لاکھ 16ہزار سے زائد صارفین لائک کرچکے ہیں۔

واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا تھا۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام رتے دکھائی دئیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

تازہ ترین