• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ کی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

اداکار نعمان سمیع کو انسٹاگرام پر اَن فالو کرنے کے باعث گزشتہ دنوں سے خبروں کی زینت بنے رہنے والی نوجوان اداکارہ علیزے شاہ نے سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام اسٹوری اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک بھارتی فلم کے ڈائیلاگ پر اداکاری کرتی نظر آرہی ہیں۔


انسٹاگرام اسٹوری میں شیئر کی جانے والی ٹک ٹاک ویڈیو میں علیزے شاہ ایک ایسا کردار نبھا رہی ہیں جو ’قوت گویائی‘ سے محروم ہے۔

دوسری جانب سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ کی ایک اور ٹک ٹاک ویڈیو بھی وائرل ہورہی ہے جو علیزے شاہ نے اپنی پالتو بلّی کے ہمراہ بنائی۔

View this post on Instagram

Latest tiktok videos of #AlizehShah with new look .

A post shared by All Pakistan Drama Page (@allpakdramapageofficial) on


5 منٹ قبل سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی علیزے شاہ کی ٹک ٹاک ویڈیو پر پانچ سو سے زائد ویوز آچکے ہیں۔

اس سے قبل علیزے شاہ نے انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر پوسٹ کی تھیں اور مداحوں نے اُن کی اداؤں کو ’قاتلانہ‘ قرار دیا تھا۔

View this post on Instagram

@agha_hassandesignstudio

A post shared by Alizeh Shah (@alizehshahofficial) on


واضح رہےکہ گزشتہ دنوں سے سوشل میڈیا پر یہ خبر گردش کر رہی تھی کہ مبینہ طور پر علیزے شاہ اور اداکار نعمان سمیع نے راہیں جدا کر لی ہیں کیونکہ دونوں نے ہی انسٹاگرام پر ایک دوسرے کو فالو کرنا ترک کردیا تھا۔

نعمان سمیع اور علیزے شاہ حال ہی میں نشر ہونے والے ڈرامے میرا دل میرا دشمن میں اکھٹے کام رتے دکھائی دئیے تھے۔

علیزے شاہ ناصرف اداکاری بلکہ ماڈلنگ بھی کرتی ہیں، ڈرامہ سیریل ’ عشق تماشا‘ میں بہترین اداکاری کرنے پر انہیں ایوارڈ بھی دیا گیا تھا، ’عہد وفا‘ میں بھی علیزے کی اداکاری کو خوب پذیرائی ملی۔

تازہ ترین